سی پی او کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اتوار 15 ستمبر 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2024ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او سردار موارہن خان ،ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین ، ایس ڈی پی او اظہر رضا گیلانی و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر سی پی او نے بتایا کہ کرکٹ سیریز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آفیشلز اور ٹیموں کے تحفظ کےلئے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ میچز کے دوران کرکٹ سٹیڈیم، ہوٹل اور روٹس سے ملحقہ شاہرات پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات یقینی بنائیں، کسی راستے کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے۔سی ٹی او ملتان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیموں کے روٹس، ہوٹلز اور اسٹیڈیم کے اندر و باہر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔