حکومت فیصل آباد میں صحافیوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، عظمٰی بخاری

بدھ 18 ستمبر 2024 13:53

حکومت فیصل آباد میں صحافیوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت فیصل آباد میں صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اگلے چند دن میں فیصل آباد کا دورہ کر کے فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کریں گی جس کے لیے کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور سمیت تمام تسلیم شدہ صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو پہلے سے تیار شدہ متفقہ لسٹ کے علاوہ مزید اہل صحافیوں کی لسٹ تیار کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں فیصل آباد یونین ٓاف جرنلسٹس دستور کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر فیصل آباد سلوت سعید بھی موجود تھیں۔ فیصل آباد یونین اف جرنلسٹس دستور کے صدر سید ذکر اللہ حسنی، ممبر ایف ای سی و رہنما سجاد حیدر منا، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، نائب صدر اصغر منچ، جوائنٹ سیکرٹری معظم جٹ، فنانس سیکرٹری فتح اللہ چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج، اراکین مجلس عاملہ پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر کو فیصل آباد کے صحافیوں کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور ان کو صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کیں۔

قائدین ایف یو جے نے صوبائی وزیر کو فیصل آباد پریس کلب کی تاریخ کے بارے میں اگاہ کیا اور صحافی کالونی کی مختلف حکومتوں میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ کمیٹی کی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر عظمی بخاری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی کا قیام صحافیوں کا حق ہے اور پنجاب حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمشنر سلوت سعید کی سربراہی میں تمام گروپس کے نمائندہ افراد پر مشتمل کمیٹی صحافیوں کی فہرست کا اثر نو جائزہ لے گی اور صرف ورکنگ صحافیوں کو ہی پلاٹ دیے جائیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فیصل آباد کے رہائشوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے لیے 200 بسوں کا اہتمام کر لیا گیا ہے جبکہ پہلی بار تاریخ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کیے گئے ہیں