Live Updates

جنیوا ورلڈ کینسر کانگریس میںعمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے‘ مسرت چیمہ

بدھ 18 ستمبر 2024 15:38

جنیوا ورلڈ کینسر کانگریس میںعمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جنیوا میں منعقدہ ورلڈ کینسر کانگریس کے افتتاحی سیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے ،دہائیوں سے حکومتوں میں رہنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا کبھی اس طرح ذکر ہوا ہے تو قوم کو بتا دیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جنیوا میں منعقدہ ورلڈ کانگریس میں بتایاگیا ہے کہ کس طرح عمران خان نے ترقی پذیر ملک میں ضرورت مندوں کے لیے کینسر کے مفت علاج کے لئے اقدامات کئے ۔ عمران خان نے اپنے ہر اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر ساری قوم فخر کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پاکستان کی سیاست عمران خان کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ، ہم ہرگز مایوس نہیں ، ان شا اللہ تاریک رات جلد ختم ہو گی اورملک میں حق و سچ کا بول بالا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات