پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

بدھ 18 ستمبر 2024 15:49

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ..
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کیے جانے کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں آئی اشیائ خورد ونوش ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اپنی پرانی جگہ پر برقرار ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آڑھتی حضرات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بہت سی سبزیاں اور فروٹ سندھ اور کے پی کے کے علاقوں سے آتاہے جو گاڑیاں ان اشیائ کو پنجاب لے کر آتی ہیں ان کے بھاری کرائے ہوتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیے جاتے ہیں لیکن قیمتیں کم ہونے پر کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے شہری روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیائ اورپھل اور سبزی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :