بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ،محکمہ موسمیات

جمعرات 19 ستمبر 2024 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور سبی میں 42ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، صوبے کے کسی علا قے میں بارش کا مکان نہیں ہے، وادی کو ئٹہ اورگر دنوا ں میں بھی موسم خشک رہے گا، کو ئٹہ شہر میں میں کم سے کم 19زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ضلع گوادر میں 34،جیونی33قلات 29،تربت40جبکہ سبی اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا بلو چستان کے بالائی علا قے زیارت ،قلات ، کو ئٹہ ، مستونگ سمیت مختلف علا قوں میں رات کے وقت درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موم خشک اور گرم رہے گا۔