سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر،سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن، سکھر کے منتخب بلدیاتی نمائندگان و متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل گذشتہ کئی ماہ سے مکمل نہیں ہوسکے ہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں لیکن افسوس شکایات کے باوجود سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی اہم سڑکوں اور فت پاتھوں پر بھی اکثر گٹر کھلے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں اور شہریوں کی گرنے اور زخمی ہونے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں، مین ہولز شہریوں و مسافروں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ہوا ہے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ،وزیر بلدیات سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، مئیر سکھر سمیت سکھر کے منتخب بلدیاتی نمائندگان سے نوٹس لیکر شہری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔