گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 اور بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔