معصوم بیگناہ مزدوروں کا قتل اور خون بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، غلام حسین بلوچ

پیر 30 ستمبر 2024 21:32

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2024ء) بولان یوتھ اتحاد کے چیئرمین ارباب غلام حسین بلوچ نے جاری بیان میں بلوچستان کے شہر پنجگور میں نہتے مزدوروں کے سفاکانہ قتل کو کھلی دھشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بیگناہ مزدوروں کا قتل اور خون بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں نہتے مزدوروں کے قتل پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیاں روز کا معمول بن چکا ہے لیکن اب ان چند مٹھی بھر دہشت گردوں کاخاتمہ کیا جائے بلوچستان کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار یہی دہشت گرد عناصر ہیں جو غیر ملکی اشاروں پر کام کر رہے ہیں اب ہماری وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہیے کہ بلوچستان میں بہت خون بہیہ چکا ہے فورا دہشت گردی کا قلعہ قمع کیا جائے انہوں نے شہدا پنجگور کو سرخ سلام پیش کیا اور انکی قربانی کو وطن عزیز پاکستان کے لئے عظیم قربانی قرار دیا وقت کا تقاضا ہے کہ اب دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے اور انسانیت کے قاتلوں کو کسی صورت معاف ہرگز نہ کیا جائے۔