
ڈاکٹر حسن قادری کی کتاب دستور مدینہ کی کراچی میں تقریب رونمائی
پیر 30 ستمبر 2024 22:57
(جاری ہے)
دستور مدینہ کے ذریعے گلوبل ورلڈ اور اُمت واحدہ کا عملی تصور پیش کیا گیا۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں، خواتین سمیت تمام طبقات کو جان و مال کے تحفظ کے ساتھ قبائلی روایات اور مذہبی رسومات پر عملدرآمد کی مکمل آزادی حاصل تھی۔
14سو سال قبل تحریر کئے جانے والے میثاق مدینہ کی اہمیت اور ناگزیریت آج بھی قابل عمل اصولوں پر مشتمل ہے ۔ قونصلیٹ جنرل خانہ فرہنگ ایران حسن نوریان نے کہا کہ نوجوان محقق ڈاکٹر حسن قادری کی یہ کتاب اہل اسلام اور انسانیت کے لئے شاندار فکری سرمایہ ہے۔ ایران کے عوام ادارہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحقیق و تالیف اور خدمت دین سے آگاہ ہیں اور ان کے اس کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد علم و ادب کے مرکز کراچی میں ایک شاندار کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی اور سب سے خوبصورت بات یہ کہ اس تقریب میں تمام مذاہب اور طبقات کی معتبر علمی شخصیات نے شرکت کی اور سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے محبت، رواداری کا پیغام دیا گیا، اس پر ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ادارہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مبارکباد بھی دیتے ہیں اور اُن کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کا دائمی امن استحکام اور اعتدال و رواداری کے مظاہرے میں ہے۔ جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہا کہ نوجوان مسلم محققین کے لئے یہ کتاب عظیم فکری مواد پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کتاب کا مطالعہ کیا ہے اس میں اسلام کی اصل تعلیمات اور اُن کی تشریح بیان ہوئی ہے۔ کلپنا دیوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریاست پاکستان میثاق مدینہ کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق نے کہا کہ کتاب علمی شاہکار ہے، اس میں اسلام کے آفاقی اور ابدی اصول بیان ہوئے۔ ہندو رہنما کرشن لعل شرما نے کہا کہ کتاب مذہبی رواداری اور امن بقائے باہمی کا درس دیتی ہے۔ پیغمبر اسلام نے آج سے 14سو سال قبل اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا۔ ڈاکٹر رعنا ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کتاب کو یونیورسٹیز کی سطح پر اسلامک نصاب کا حصہ بننا چاہیے۔ رضوان صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جیسے روشن خیال اور محقق نوجوان کو دیکھ کر یقین ہو جاتا ہے ہمارامستقبل محفوظ ہے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.