باغ، سردار ضیاء القمر نے باغ میں 7روزہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا

منگل 1 اکتوبر 2024 18:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر نے باغ میں 7روزہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین یوتھ فیسٹیول ڈسٹرکٹ کونسلر نعیم فاروق، چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد آصف،ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت، ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی،سردار رشید طاہری، سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں، ضلعی آفیسران، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، ٹریڈ یونینز، طلباء کے علاوہ عوام کا سمندر امڈ آیا۔

افتتاحی تقریب سردار محمد حسین سپورٹس کمپلیکس باغ میں ہوئی جہاں پرسردار ضیاء القمر کے پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا ۔بچیوں نے گلدستے پیش کیے اور شرکاء نے بھر پور تالیوں کی گونج میں استقبال کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی فضاء میں یہ خوشیاں اس لیے ہیں کہ ہمارے تحفظ کے لیے پاک فوج اور ہماری پشت پر ایٹمی ملک پاکستان موجود ہے جن ریاستوں کا دفاع کمزور ہے وہاں پر آزادی سے سانس نہیں لیا جا سکتا مقبوضہ کشمیر کے اندر ایسے آزادانہ ماحول میں ایسے ایونٹس کا انعقاد ممکن نہیں خوشی کے اس تاریخی موقع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو سب سے پہلے یاد رکھتے ہیں، یوتھ فیسٹیول سے جہاں نوجوانوں کی کیئر ئیر کونسلنگ ہو گی وہاں پر ہمارا کلچر فروغ پائے گا اور ساتھ ہی نوجوان طبقے کے صلاحیتوں میں نکھار بھی آئے گا زراعت کو فروغ ملے گا اور ٹورازم کے دروازے کھلیں گے فیسٹیول نا صرف باغ کی عوام کے لیے صحت مند سرگرمی ہو گی بلکہ معاشی اعتبار سے بھی اس کے نتائج برآمد ہونگے ۔

\378