بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 2 اکتوبر 2024 16:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے کسی ضلعے میں بارش کا امکان نہیں ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صو بے بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کو ئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع سبی میں 41ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ،کو ئٹہ میں کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گر یڈ ،گوادر 34،جیونی33،نوکنڈی39،قلات 26،زیارت میں زیادہ سے زیادہ24،ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے کسی ضلعے میں بارش کا امکان نہیں ، موسم گرم اور خشک رہے گا۔