خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا، ایرانی حکام

ایران اب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حفاظت پرفکرمند ہے،ذرائع

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:35

خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا، ایرانی حکام
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) ایرانی ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے حسن نصراللہ کو اسرائیلی منصوبے سیخبردار کیا تھا اور حملے سے کئی روزپہلے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا۔ایرانی ذرائع نے حسن نصراللہ کے قتل کی اسرائیلی سازش سے متعلق خبرایجنسی سے گفتگو کی ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو اسرائیلی منصوبے سیخبردار کیاتھا، خامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے کئی روزپہلے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا۔

ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیجرحملوں کے فورا بعد خامنہ ای نے حزب اللہ سربراہ کو ایران آنے کا پیغام بھیجا تھا، خامنہ ای نے اسرائیلی ایجنٹوں کے حزب اللہ میں موجود ہونے کا بتایا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ اسرائیل حسن نصراللہ کے قتل کی سازش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع کے مطابق خامنہ ای کا پیغام کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نیپہنچایاتھا، اسرائیلی حملے کے وقت بریگیڈیئرجنرل عباس نلفوروشان بھی زیرزمین بنکر میں تھے۔

ایرانی ذرائع نے بتایاکہ ایرانی سپریم لیڈر نے گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا تھا، ایران اب سینیئرایرانی حکام کے درمیان اسرائیلی ایجنٹوں کیخدشات پر پریشان ہے، حزب اللہ اور ایرانی اسٹیبلشمنٹ میں عدم اعتماد کی فضا سے ایران خامنہ ای کی حفاظت پرفکرمند ہے۔ حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نامعلوم محفوظ مقام پرہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ایرانی ذرائع کی اس خبر پر ایرانی وزارت خارجہ اور اسرائیلی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔