Live Updates

پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام؟

علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں آئے گا کل بھی کہا تھا، عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، عمران خان کو پتا چل گیاکہ قانونی طور پر پھنس گے اب باہر نہیں آسکتے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 اکتوبر 2024 23:07

پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام؟
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2023ء ) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام ؟ علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں آئے گا ، عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، عمران خان کو پتا چل گیاکہ قانونی طور پر پھنس گے اب باہر نہیں آسکتے۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں آئے گا ، کل پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین اسلام آباد نہیں آئے گا، ٹائمنگ بڑی اہم ہے، جب ہیڈز آف سٹیٹ آرہے ہیں، سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان کی قسمت بدلنے جارہی ہے، پی ٹی آئی پھر وہی کام کرنے جارہی جو آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، غریبوں کے بچے مرنے کیلئے ہیں؟ پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام ؟ لوگوں نے مسترد کردیا۔ سرکاری 20، 25سو لوگ لے آئیں، باقی عوام کہاں ہے؟لوگوں کو مسئلہ روٹی ہسپتال سکول بجلی کے بل سستے ہوجائیں یہ پاکستان اور قوم کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی دو کام کرتی ہے آگ لگاتی ہے یا گالیاں دیتی ہے۔

پی ٹی آئی کا پانی کا بلبلہ ہے، حکومت خوامخواہ پبلسٹی کررہی ہے، حکومت نالائق نکمی پالیسی بناتی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی ٓآئی کو بوسٹ ملتا ہے۔ ڈی چوک آنا قانون میں جرم ہے، جون ڈی چوک آئے گا اس و سزا ملتی چاہئے، کنٹینرلگانے سے عوام کو مشکلات ہوتی ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو پتا کہ قانونی طور پر پھنس گے اب باہر نہیں آسکتے۔ پاکستان پٹری پر آگیا ہے، ڈالر پیٹرول، بجلی کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات