پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ فیصل پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 21:49

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ فیصل پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی جس میں شرکت کرنے کے لئے ضلع ملیر اور کورنگی دوپہرڈیڑھ بجے شاہراہ فیصل بلوچ کالونی کے پل پر جمع ہوں گے باقی تمام 5 اضلاع دوپہر ڈیڑھ بجے پیپلز سیکریٹیریٹ نزد مزار قائد پر جمع ہوں گے اور یہاں سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور پی پی پی سندھ و کراچی کے عہدیداروں کی قیادت میں روانہ ہوکر بلوچ کالونی کے پل کے مقام پر پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کی ہر سطح کی تنظیم بشمول زیلی تنظیموں کے عہدیدار و کارکنان بھرپور تعداد میں فلسطین اور پارٹی پرچموں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ #