اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 23:09

اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ کرام کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت اس مقام پر ہوں۔عالمی یومِ اساتذہ پر سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی ٹیچر شہید بینظیر بھٹو کو جمہوریت کے لیے قربانی پر سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیے بھی کہا ہے کہ سندھ حکومت اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔#