پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات

پیر 7 اکتوبر 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید تیز بارشوں کاامکان ہے چترال،لوئر او راپر دیر،کوہستان،شانگلہ،سوات،بونیر،مالاکنڈ،باجوڑ،مہمند،تورغر،مانسہر ہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے مردان،صوابی،پشاور،ڈی آئی خان،وزیرستان،لنڈی کو تل،ہری پور،بٹگرام،چارسدہ میں بھی بارش کاامکان ہے شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 24جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 32ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کا تبا سب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ بارش بالا کوٹ میں 44ملی میڑبارش ریکارڈگئی اس کے علاوہسید وشریف 42،مالم جبہ 34،کا کو ل 19،باجوڑ 11،تخت بائی 8،تیمرہ گرہ 7،چیراٹ 5میں ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی [07/10, 5