ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا سکولز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ

منگل 8 اکتوبر 2024 22:38

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز نےگورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکولز میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری، کلاس رومز، عمارت اور دیگر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے چک114پی میں ستھرا پنجاب پروگرام سمیت دیگربنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق جمیل، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ا نہوں نے سربراہان ادارہ سے تعلیمی نتائج بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا یا جائے۔ سکول کونسلز کی ماہانہ میٹنگ کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کریں تاکہ والدین اور معززین علاقہ کی مشاورت سے تعلیمی سرگرمیوں اور سہولیات کو بتدریج بہتر کیا جا سکے۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت چکوک میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔\378