دیپالپور، 11سالہ ذہنی معذورلڑکی زیادتی کے بعد قتل

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:16

دیپالپور، 11سالہ ذہنی معذورلڑکی  زیادتی کے بعد قتل
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) اوکاڑہ،11سالہ ذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر دیا گیا۔تھانہ صدر دیپالپور کی حدود پروبن آباد میں 11سالہ ذہنی معذور کم سن لڑکی اپنی بڑی بہن کے پیچھے ٹیوب ویل پر کپڑے دھونے کے لیے گئی ۔واپسی پر لا پتا ہوگئی جسے گھر والوں نے کافی تلاش کیا لیکن بچی کہیں سے نا مل سکی۔

بچی کے گم ہونے کی اطلاع تھانہ صدر دیپالپور کو کی گئی تو پولیس نے فوری ایف آئی آر درج کرتے ہی تلاش شروع کر دی ۔بچی کی نعش مکئی کی فصل سے مل گئی جسے زیادتی کرنے کے بعد کسی درندہ صفت انسان نے بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دی۔ ذہنی معذور بچی گل بشریٰ کی لعش کھیتوں سے ملنے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا، کم سن بچی کی ہلاکت کےمعاملہ پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے سخت نوٹس لے کر ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر دیپالپور، چوکی سکھ پور، سی آئی اے دیپالپور، کرائم انیلسز یونٹ اور آئی ٹی برانچ متحرک ایس پی انویسٹیگیشن نے پروبنا آباد میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے قرب و جوار سے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے کرشامل تفتیش کر لیا۔ایس پی انویسٹیگیشن کی نگرانی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :