کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش، گرمی کی شدت میں کمی آگئی

کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بارش ہوئی۔کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔