ڈپٹی اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ کی جانب سے الہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) ڈپٹی اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ کی جانب سے الہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس۔ مجھے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں الہی بخش سومرو صاحب کی عوامی خدمات کے لیے ان کی لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے لیے مرحوم کی غیر متزلزل عزم ، اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک کوششوں کو کبھی نہیں بھولا جائے گا۔ان کی قیادت ، دانشمندی اور سیاست نے ہماری قوم کی تاریخ پر انمٹ نشان چھوڑا۔دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔