آپریشنل مسائل کے باعث 5پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور جدہ کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق 20ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی 2پروازیں پی کے 302اور 303جبکہ اسلام آباد کی 2پروازیں پی کے 368اور 369کو منسوخ کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 831بھی منسوخ ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جدہ اور استنبول سے کراچی کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے دبئی، استنبول، نجف اور دمشق کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 کی روانگی میں 2گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے مسقط کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 225ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔کویت سٹی اور دمام سے لاہور کی پروازیں ایک سے ساڑھے 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں اور لاہور سے دبئی، جدہ، اسلام آباد اور استنبول کی پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔