کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت ڈویژنل ہیڈز کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت ڈویژنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی پولیس عبد الغفار قیصرانی، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سجاد نعیم،ایس ای پی ایچ ای عبدالغفور مری، ایکسین محمد علی، سپرنٹینڈنٹ جیل عبداللہ خان، ایس ای روڈز جہانزیب خان، کنزرویٹر فاریسٹ محمد امین مینگل، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم شاہ، ڈویژنل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شراف الدین،ایس ای ایگریکلچر سید نصر اللہ شاہ و ایکسین کیسکو بنگل خان مری و دیگر محکموں کے آ فسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گوڈ گورننس، امن وامان، فیلڈ ویزٹ، سٹاف کی حاضری، انسداد پو لیو مہم، سٹیشن پر موجودگی، سمگلنگ و منشیات کے خلاف کارروائی جیسے اہم مسائل زیر بحث لائے گئے۔ کمشنر لورالائی سعادت حسن نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران سب مل کر ایک ٹیم کی صورت میں عوام کی بہتر انداز میں خدمت کریں پبلک سروس ڈیلیوری کے لئے افسران کی سٹیشن پر موجودگی نہایت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :