
کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے، وزیراعلی کا جرگے سے خطاب
جمعرات 10 اکتوبر 2024 23:40
(جاری ہے)
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز جرگے میں شریک ہوئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی حکومت کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی جبکہ جرگے میں شریک نمایاں سیاسی شخصیات میں بیرسٹر گوہرعلی خان، ایمل ولی خان، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار حسین، محمد علی شاہ باچا، سکندر شیرپاو، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جرگے کی سر براہی کے لیے اعتماد کرنے پر وہ تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، شہری چاہے ان کا تعلق عوام سے ہو یا فورسز سے ،انکی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے امید ہے کہ اس جرگے کے ذریعے ہم درپیش مسئلے کے پر امن حل کے لئے راستہ نکالنے میں کامیاب ہونگے۔کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے،اس مقصد کے لئے ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا ہے اور جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین کی آراءاور تجاویز کا بھر پور احترام کیا جائے گا۔ شرکاء نے معاملے پر امن حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا گرینڈ جرگہ بلانے پر وزیر اعلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معاملہ افہام تفہیم کے ذریعے پر امن انداز میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.