
ڈھولچی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بلے کے نشان کا کیس بنا دیا، چیف جسٹس
کیس ملتوی کر دیتے ہیں مگر سچ تو بولنا چاہیے، ڈھولچی پہلے عدالتی فیصلے کو پڑھیں پھر تنقید کریں، آج تک ایسی درخواست نہیں دیکھی جس میں فیملی مصروفیت کے سبب التوا مانگا گیا ہو، سماعت کے دوران قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
12:58

(جاری ہے)
ایڈووکیٹ علی ظفر کی 4 جون تک عمومی التوا کی درخواست تھی، بینچ میں شامل ایک ممبر کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فوتگی یا خرابی صحت کے سبب التوا ضرور مانگا جاتا ہے۔ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ تحریک انصاف کے سارے وکلاءنہیں آئے کوئی معاون بھی پیش نہیں ہوا، یہ طریقہ درست نہیں۔ سپریم کورٹ میں ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں کیس ملتوی کرنے سے اتفاق نہیں کرتی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس ملتوی کر دیتے ہیں مگر سچ تو بولنا چاہیے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت کیس ملتوی کر رہے ہیں۔ التواءکی درخواست پر کیس ملتوی نہیں کر رہے۔ حامد خان کی ذات کیلئے کیس ملتوی نہیں کریں گے۔ صبح بھی ہم نے التواءکی درخواستیں مسترد کی ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھوا دیا۔حکمنامے میں لکھا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی شق 6 کے تحت نظرثانی میں وکیل تبدیل ہوسکتا ہے۔ التواءکی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے التواءدیا جاتا ہے۔ سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔ مزید کوئی التواءنہیں دیا جائے گا۔حکمنامے کے مطابق 13 جنوری کے فیصلے کے خلاف نظرثانی مانگی گئی۔ اگر خاندانی مصروفیات تھیں تو دوسرے وکلاءکی خدمات لی جاسکتی تھیں۔حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی، التواءکی درخواست میں وکیل حامد خان کی خاندانی مصروفیات بتائی گئیں، کیا خاندانی مصروفیات ہیں؟ حامدخان کی جانب سے نہیں بتایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
-
یہ کیسا احتجاج ہے جس میں ایس ایچ او کو گاڑی سے نکال کر21 گولیاں ماری گئیں
-
ٹی ایل پی عہدیداروں کے علاوہ کسی مدرسے کے ممبر یا کارکن کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی
-
وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، حکومت کے رویے پر شکایات کے انبار لگا دیئے
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.