ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 11 اکتوبر 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2024ء) ایس ایس پی کچھی کیپٹن(ر)دوست محمد بگٹی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے حملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے حملے نے بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب دوپاسی پل کے مقام پر خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اس دوران دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد گھات لگاکر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز کے عملے نے مطلوب دہشت گردوں سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد ،ایک موٹر سائیکل،2 نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ایس ایس پی کچھی کیپٹن(ر)دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 3 فتنہ الخوارج گھات لگا کر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جو فائرنگ کے مقابلے میں مارے گئے نامعلوم دہشتگردوں کی شناخت فنگر پرنٹ کے ذریعے کرنے کے لئے متعلقہ ادارے کو بھجوائی جائے گی لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر محمد زاہدکا کہنا ہے کہ 3 دہشت گردوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال کولڈروم بھجوا دی گئی ہیں مزید کارروائی سی ٹی ڈی کا عملہ کررہا ہے۔