ظ*سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو جیکب آباد میں سپردخاک، شہر میں سوگ کا ماحول

جمعہ 11 اکتوبر 2024 21:50

s جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2024ء) سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو جیکب آباد میں سپردخاک، شہر میں سوگ کا ماحول۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کا جسد خاکی کراچی سے جیکب آباد پہنچا جہاں عید گاہ گرائونڈ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بھتیجے سابق نگراںوزیر اعظم محمد میاں سومرو، فرزند زبیر سومرو، محمد عمر سومرو، افتخار سومرو، مولا بخش سومرو، ابراہیم جتوئی، ڈاکٹر اے جی انصاری، عبدالحئی سومرو سمیت ہزاروں کی تعداد میںمعززین ، سیاستدانوں، شہریوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی، مرحوم کو جیکب آباد کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔