آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے، سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان

پیر 14 اکتوبر 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے، گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار 01، سندھ: بدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور بہاولپور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔