فارن کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے انڈین برٹش نیشنل خاتون کی درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

پیر 14 اکتوبر 2024 19:40

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے فارن کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے انڈین برٹش نیشنل خاتون کی درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت میں درخواست گزار کا برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ پیش کیا گیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی بھارتی ہونے پر میرا نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے،درخواست گزار کبھی انڈیا نہیں گئی، درخواست گزار برطانیہ میں پیدا ہوئی مگر اسکے باوجود نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ، درخواست میں مزید موقف تھا کہ درخواست گزار نے اسلام قبول کرتے ہوئے پاکستانی شہری وقار سے شادی کی ،پہلے درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا،اب درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر ایف سی ایل میں ڈال دیا،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام فارن کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔