بینظیر انکم پروگرام میں رجسٹرڈخا ندانون کے بچوں کی فنی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ سے چھوٹے کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے،سینیٹر روبینہ خالد

بدھ 16 اکتوبر 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2024ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرد خاندانون کے بچوں کو فنی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس اقدام سے ان خاندانوں کے بچوں کو ملازمت یا چھوٹے کاروبار کے مواقع میسر آسکیں گے جس سے نہ صرف ان خاندانوں کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کے اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے اسٹاف کالج سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( STEVTA) نیو کراچی میں اپنے دورے کے دوران کیا۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے اسٹیوٹا اسٹاف کالج کے مختلف شعبوں اور جاری تر بیتی کلاسز کا جائزہ لیا اور فیکلٹی ممبران سے گفتگو بھی کی۔ ڈائریکٹر اسٹاف کالج اسٹوٹا زرقا سعید نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو اسکل ڈولپمنٹ اور ادارے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی سندھ ذوالفقار علی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذولقرنین حیدر شاہ، ایم ڈی اسٹوٹا منور علی مٹھانی، چیئرمین سلیم رضا جلبانی و دیگر بھی موجود تھے۔