سندھ ہائی کورٹ، نقیب اللہ قتل کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جا ری

پیر 21 اکتوبر 2024 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2024ء) -سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیلوں پر مدعا علیہان کو نوٹس جا ری کردیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جا ری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان کی بریت کیخلاف مقتول نقیب اللہ کے بھائی نے اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں۔ استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر را انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔#