خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

بدھ 23 اکتوبر 2024 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2024ء) خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک رہے گا ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ،مالاکنڈ ، بونیر ، شانگلہ ، سوات ، چترال ، دیر ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام ، کوہستان ، تورغر ، مہمند ، خیبر ، کوہاٹ ، ہنگو اور کرم میں گرج چمک اور تیز ہوا?ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

۔ گذشتہ روز پشاور ، چترال اور سوات میں بارش ہوئی ۔ مالم جبہ میں 4 ، دروش میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 7 ، مالم جبہ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔