
حکومت چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ،فضل مقیم خان
سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر بے جا ٹیکسوں کو فوری ختم کیا جائے ۔ چھوٹے کارخانہ داروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،صدر سرحد چیمبر آف کامرس
جمعرات 24 اکتوبر 2024 21:10
(جاری ہے)
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقا رعلی صاحبزادہ ،ْ ڈی ایم ڈی نعمان فیاض ،ْ اور انچارج IPP عتیق الرحمان SIDB کے ایم ڈی کے ہمراہ تھے ۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْسرحد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز ،ْسرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ،ْ سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ،ْ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رئوف ،ْ حاجی آفتاب اقبال ،ْ سیف اللہ ،ْ اشفاق احمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان ،ْ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان سمیت عاطف رشید خواجہ ،ْ مظہر الحق ،ْ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن ،ْ سیکرٹری سہیل انجم اور چھوٹے کارخانہ دار بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر SIDB کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف اور دیگر افسران نے پشاور میںنئی آباد ہونیوالی چھوٹی صنعتی بستی انڈسٹریل پارک پشاور (IPP) کے حوالے سے تفصیلی ملٹی میڈیا پریذنٹیشن دی اور سرمایہ کاروں اورسرحد چیمبر کے ممبران کو اس پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ افسران کا کہنا تھا کہ نئی چھوٹی صنعتی بستی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نادر مواقع میسر آئیں گے ۔ کوہاٹ روڈ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر وحید عارف اعوان اور سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل سے ایوان کو آگاہ کیا اور چھوٹی صنعتی بستی کے حوالے سے دیرینہ مسائل کے فوری حل پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے قیام ،ْ اغراص و مقاصد ،ْ مختلف نئے منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے شرکا ء کو ڈاکو منٹری کے ذریعے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے SIDB کی جانب سے پشاور میں نئی چھوٹی صنعتی آباد کرنے کے منصوبہ کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نئی صنعتی بستی کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پہلے سے قائم چھوٹی صنعتی بستی کے مسائل کے حل کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے تاجروں اور کارخانہ دار کافی پریشان ہیں کاروبار و تجارت اور ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور اب صوبائی حکومت کی جانب سے برآمدات پر 2فیصد سیس کے نفاذ کے صوبہ خیبر پختونخوا سے ایکسپورٹ کا عمل شدید متاثر ہواہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ برآمدات پر 2فیصد سیس کو فوری واپس لیا جائے اور کاروباری طبقہ / کارخانہ داروں کے مسائل کے فوری حل کے لئے سرحد چیمبر کی باہمی مشاروت سے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اس سے قبل SIDBکے ایم ڈی حبیب اللہ عارف نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.