راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،چوری،دھوکہ دہی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 11ملزمان گرفتار کر لئے

جمعہ 25 اکتوبر 2024 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری،دھوکہ دہی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 11ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عثمان اور نعمان شامل ہیں۔

ملزمان سے 11 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم محمد کرزئی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم انور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال 2022سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

آر اے بازار پولیس نے ملزم محمد علی سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم طیب سے 530 گرام چرس برآمد کر لی۔ایئرپورٹ پولیس نے ملزم ماجد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم یاسر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم حیدر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم عمر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔