راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 25 اکتوبر 2024 22:47

راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2024ء) ٹیکسلا پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم محمد کرزئی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم انور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال 2022سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :