
پاک افغان باہمی تجارت رکاوٹیں خاتمہ کیلئے تجاویز پیش
اضا خیل ڈرائی پورٹ میں ایکسپورٹ کنسائمنٹ کی کلیئرنس عمل کو تیز اور پشاور ڈرائی پورٹ کوفعال کیا جائے ‘ صدر سرحد چیمبر
جمعہ 25 اکتوبر 2024 21:10
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان،ْ سابق صدر سرحد چیمبر فیض محمد فیضی ،ْ سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبرضیاء الحق سرحدی ،ْ ایگزیکٹو ممبران آفتاب اقبال ،ْ اشفاق احمد کے علاوہ تاجر ،ْ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
کلکٹر آپریزمنٹ متین عالم ،ْ کلکٹر انفورسمنٹ پشاور ضیاء اللہ شمس اورایڈیشنل کلکٹر کسٹمز طورخم شاکر محمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اجلاس کے دروان پاک باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے عمل میں درپیش مسائل ،ْ آپریشنل معاملات اور کسٹمز اسکواڈ اور شپمنٹ کلیئرنس میں سست روی اور دیگر مشکلات کے حوالے سے تاجروں کے خدشات و تحفظات سے چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور باہمی تجارت سے جڑے مسائل کے فوری حل کے لئے سرحد چیمبر اور محکمہ کسٹمز کے درمیان مضبوط کوآرڈینیش اور تعلقات کو استوار کرنے پر زور دیا ہے اور ان کے حل کیلئے جامہ تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے تاجروں اور ایکسپورٹرز ،ْ امپورٹرز کے مسائل کو کافی توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے ازالہ کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز باہمی تجارت میں آسانیاں اور نظام کو تیز بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے ازالہ اور دو طرفہ تجارت کی بہتری کے لئے روابط کو مزید مستحکم ،ْ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امپورٹ کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی بنیادی وجہ بروقت GDs فائل نہ ہونا ہے جس پر چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر اور سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں اور ایکسپورٹرز ،ْ امپورٹرز سے کہا کہ وہ GDs کو جلد فائل کرے اگر GDs فائل کرنے کے 3روز بعد کلیئرنس کا عمل مکمل نہ کیاگیا تو اس پر پُرزور محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے کنسائمنٹ کلیئرنس کے حوالے سے مختلف اعداد و شمار سے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تمام رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمز کے اسکواڈ انفارمیشن بیس کارروائی عمل میں لائے گی ارو جلد ہی ایک آن لائن سسٹم کسٹمز ہاؤس میں شروع کیا جا رہا ہے جو کہ کسٹمز اسکواڈ کی مانیٹرنگ کرے گا۔ انہوں نے کسٹمز اسکواڈ کو یونیفارم پہنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ چیف کلکٹر جمیل ناصر نے کہا کہ کرپشن ناقابل برداشت ہے اور محکمہ کارروائی متعلقہ افسران / اہلکاروں کے خلاف صرف و صرف ثبوت کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے چیف کلکٹر کی جانب سے تاجروں کے مسائل کو غور سننے اور موقع پرہدایات جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آئندہ ماہ تک مسائل کے حل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سرحد چیمبر میں منعقد کیا جائے گا۔ قبل ازیں چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکباد بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے بارے میں پاکستانی شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف
-
محرم امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ ہے،مولانا طاہر اشرفی
-
پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،ثروت اعجاز قادری
-
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
-
ایران تنازع ،بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہ
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
-
اعلیٰ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں،فیصل کنڈی
-
پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے
-
کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج
-
ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.