
26ویں آئینی ترمیم میں اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو اس پر غور کرنا ہوگا
معاشرے کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کرنا ہوں گے، سیاسی عدم استحکام سے نقصان شہریوں کو ہوگا، خدا کیلئے اس لڑائی کو مزید نہ بڑھائیں، اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی لاہورپریس کلب میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 اکتوبر 2024
18:42

(جاری ہے)
صدرارشد انصاری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک محمد احمد خان وہ سیاستدان کہ کوئی کام ہو تو وہ ضرور کرواتے ہیں اور یہی ایک سیاسی ورکر کی کامیابی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی میڈیا فرینڈلی بھی ییں اور ہمیشہ میڈیا کارکنوں کاساتھ دیتے ہیں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق احمد باجوہ مرحوم کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، سپیکر ملک محمد احمد خان ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے علاج اوردیگر امور میں بہترین معاونت کی وہ قابل ستائش ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مرحوم صحافی اخلاق احمد باجوہ کے بیٹے کےلئے نوکری کا بندوبست کیا اور تمام ایوان کی تین دن کی تنخواہ مرحوم اخلاق باجوہ کی فیملی کو دی ایسا ویلفیئر کا کام کبھی کسی صحافی کیلئے نہیں ہوا۔
جس میں ملک محمد احند خان کی خصوصی کاوش شامل ہے ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کااعلان بھی کیا۔اس موقع پرسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ طالب علمی سے اب تک لاہور پریس کلب کو ایک موثر ادارہ کے طورپر دیکھا ہے،صحافی عوام الناس کے مسائل پر بات کرتے ہیں، اخلاق باجوہ کے ساتھ رفاقت بہت پرانی ہے ،اخلاق باجوہ کی صحافت کےلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ،اخلاق باجوہ بیماری سے لڑتے رہے لیکن انہیں ہم بچا نہ سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی بلڈنگ جمہوریت کا گھر ہے ،جتنی بار بھی اسمبلی کی سیڑھیوں پر گیا تو کیمرہ مین کو شدید گرمی میں بھاری کیمرے سٹینڈ اٹھائے پسینے میں شرابور کام کرتے دیکھا جو کسی جہاد سے کم نہیں ہے، پریس گیلری کے دفتر میں ہر وہ سہولت جو ایم پی اے کو ہے وہ دی گئی ہیں، پریس گیلری کےلئے اچھے ماحول اور جدید سہولیات کےلئے کام شروع کردیا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم درست سمت کی طرف ایک قدم ہے،اگر چھبیس ویں آئینی ترمیم میں کوئی کمی ہے تواس پر بھی غور کرنا ہوگا، معاشرے کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کرنا ہوں گے، سیاسی عدم استحکام سے نقصان شہریوں کو ہوگا، جب تک سیاسی استحکام نہ ہومعیشت ترقی نہیں کر سکتی،ریاست کو چاہیے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے،تاریخ گواہ ہے جو ہم نے کہا وہ سچ ہوا آج بھی تاکید کررہے ہیں خدا کے لئے اس لڑائی کو مزید نہ بڑھائیں ، میں کہتا ہوں پنجاب میں صاف پانی اور سموگ جیسے مسئلے کا سوال ہے، کامن ویلتھ کے رکن ممالک، پنجاب یونیورسٹی اور لمز یونیورسٹی کے تعاون سے اراکین اسمبلی کیلئے ایک کورس ڈیزائن کر رہے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ تجویز بھی دی کہ صوبے بھر صحافیوں اورپریس کلبز کوایج پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے،اسکے لئے بطور اسپیکر ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے حاضر ہوں۔ تقریب کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو لاہور پریس کلب اعزازی ممبرشپ کا سوینیئر پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوک دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.