
ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر صاحب پگارا
جمعرات 31 اکتوبر 2024 22:20
(جاری ہے)
پیر صاحب پگارا نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت کراچی کے پینے کا پانی کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اور میں سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ بچا مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا ، جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ، ضلعی اور مرکزی سطح پر کی جائے گی ، اجلاس میں شرکا نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو وفاق کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ، اجلاس میں شرکا نے حقیقی جمہوریت قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات جعلی اور فارم 47 کے تحت تھے جن کو مسترد کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے اجلاس میں جعلی اسیمبلی کے وسیلی پاس کی گئی 26 آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ، اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، سید راشد شاھ ، سردار عبدالرحیم ، ایاز لطیف پلیجو ، سائرہ بانو ، حسنین مرزا اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ ملکی جمہوری سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رہے گے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے عوام کو جاگنا ہوگا اور جی ڈی اے سندھ کے عوامی مسائل کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے ، اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور صحافیوں سے ہونیوالے زیادتیوں کی مذمت کی گئی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی درانی نے اجلاس کے شرکا کو وفاق میں ہونیوالے سیاست سے آگاہی دی۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
-
پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح صرف 48 فیصد، آگہی بہت ضروری ہے: ماہرین صح
-
وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا جائزہ لیا
-
فاروق ستار کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.