
گرین لاک ڈاون بھی سموگ میں کمی نہ لا سکا،لاہورکا اے کیو انڈیکس1067کی خطرناک حد پہنچ گیا
حد نگاہ صفر ہوگئی، ڈیفنس ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1853، لبرٹی چوک میں 1208 تک جا پہنچا، شہر میں فضائی آلودگی کا گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ،فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت کی حد چھو گیا
فیصل علوی
ہفتہ 2 نومبر 2024
11:16

(جاری ہے)
فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر کولکتہ311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور شہر میں عسکری 10 کا اے کیو آئی 1720،ڈی ایچ اے فیز 5 کا اے کیو آئی 1429 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، گرین لاک ڈاون والے شملہ پہاڑی کے علاقے میں اے کیو آئی 1007 ریکارڈ کیا گیا۔صبح 7 بجے شہر کا اے کیو آئی 577 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 8 بجے کے بعد لاہور کا اے کیو آئی 848 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ملتان اور اس کے گرد و نواح میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ماہرین ماحولیات نے موجودہ فضا میں شہریوں کو باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہر کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، یہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور نباتات کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ موجودہ ماحول میں شہری متوازن خوراک اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آرہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سموگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور ترجمان پنجاب پولیس کے مطاببق رواں سال ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے 1035افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 1330 کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔زہریلادھواں چھوڑنے پر 6 لاکھ گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور غیر معیاری فٹنس پر ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں بند کی گئیں۔زہریلادھواں چھوڑنے پر 10ہزارگاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل اور کروڑوں روپےکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
-
بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
-
وزیراعظم کا معرکہ حق میں آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ ، آرمی چیف ،ائیر چیف مارشل و وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے
-
بھارت سے جنگ کے دوران زخمی مزید 2 جوان شہید، افواج کے شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
-
جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا. ویلتھ پاک
-
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے،سفیر عالمی برادری فوری اور ضروری اقدامات کرے. عاصم افتخار
-
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. رضوان سعید شیخ
-
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
-
عمران خان پیرول درخواست: اعتراضات پر آرڈر پاس کردوں گا. قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.