ڈی جی محکمہ موسمیات کی نومبر کے وسط تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

ہفتہ 2 نومبر 2024 15:57

ڈی جی  محکمہ موسمیات  کی  نومبر کے وسط تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2024ء) محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کے وسط تک بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس دوران صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنےانٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو خشک موسم کا سامنا ہے جونومبر کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نےکہا کہ خشک سردی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں حد نگاہ کم ہونے کے علاوہ سردی، فلو اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نے ڈرائیور وں پر زور دیا کہ وہ سڑک پر اپنی گاڑی کی رفتار سست اور آگے کی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، فوگ لائٹس آن رکھیں اور ڈرائیونگ کے دوران انتہائی چوکس رہیں۔