
حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں.شیخ رشید
کچھ بڑا ہونے والا ہے اس لئے سب باہر بھاگ رہے ہیں. راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 4 نومبر 2024
13:27
(جاری ہے)
شیخ رشید نے کہا کہ پتہ نہیں لیکن لگ رہا ہے کچھ ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا پاﺅں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فریکچر ہو گیا ہے اور کسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو. انہوں نے چین کو ناراض کیا ہے، خارجہ امور نے چین سے متعلق غلط زبان استعمال کی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں عوام چین کے ساتھ ہے امریکا کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے. سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سارے ملک میں زمین کی خریدو فروخت نہیں ہورہی ٹیکس کی وجہ سے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں کام رک گئے ہیں جہاں سوسائٹی بن رہی ہے اس کی کرین وہیں کھڑی ہے. شیخ رشید احمد نے کہا انتظار پنجوتھا واپس آ گئے قوم کا خوف ختم ہوچکا ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا.
مزید اہم خبریں
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
-
چھپی ہوئی نسل پرستی
-
راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
اسلام آباد سے غیرملکی کی لاش برآمد، کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.