پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں 6 نومبربدھ کو منائیں گے

منگل 5 نومبر 2024 22:58

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں 6نومبربدھ کو منائیں گے یہ دن آزاد جموں کشمیر،پاکستان سمیت دنیا بھر میںکشمیری شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔6نومبر1947ء کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان آنے جموں کے مسلمانوںکو ایک سازش کے تحت قتل کیا تھاجن کی تعداد دو لاکھ سے زائد تھی ،ان مظلوم کشمیریوں کی یاد میںکشمیری عوام یوم شہداء جموں مناتی ہے ۔

(جاری ہے)

تقسیم ہند کے موقع پرمسلم اکثریتی علاقے جموں کی عوام کو آزادی کی حمایت کرنے پرڈوگرہ مہاراجہ کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا،تمام تر مطالم کے باوجود جموں کے کشمیری مسلماناپنے مئوقف سے پیچھے نہ ہٹے تو ایک سازش کے تحت نومبر1947ء کے ابتدائی دنوں میںآزاد خطے میں بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں نہتے کشمیری مردوخواتین اور بچوں کو شہید کر دیا گیا ۔جموں کے ان شہداء کی یاد میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب،پاکستان سمیت دنیا بھر میںبسنے والے کشمیری مسلمان 6نومبرکو یوم شہداء جموں کے طور پر مناتے چلے آرہے ہیں۔