
علما کی جرات کے باعث سپریم کورٹ کو حالیہ فیصلہ بدلنا پڑا، مفتی منیب الرحمن
ہفتہ 9 نومبر 2024 22:00

(جاری ہے)
کنونشن کے افتتاحی سیشن سے سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری،سیلانی کے سی ای او مدنی رضا بشیر فاروق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
کنونشن میں ملک بھر سے 400 سے زائد مدارس اہلسنت کے 1200 سے زائد علما، مشائخ کرام اور مدارس کے اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔ مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ علمائے کرام اپنے اندر حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ والی جرات پیدا کریں جونگاہ نبوت کافیضان تھے،جن کی جرات و شجاعت نے اس وقت کی دو سپر پاورز قیصر و کسری کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علمائے کرام کی جرات ہی تھی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو قادیانیوں سے متعلق اپنا حالیہ فیصلہ بدلنا پڑا۔انہوں نے ملکی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو آئین پاکستان کو ماننا ہوگا،اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم کرنا ہوگاکیونکہ یہ عالمی قانون ہے کہ جو جس ملک میں رہے گا اسی ملک کے قانون کی پاسداری کرنے کا پابند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب شریعت کے سامنے جواب دہ ہیں۔ انہوں نے امجد چامڑیا کو کنونشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امجد چامڑیا مدارس کے علما کو لیڈر بناناچاہتے ہیں۔لیڈرمیدان میں موجود رہتاہے۔میرا بھی مشورہ ہے کہ علمائے کرام دین کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔اگر علما شرعی حکم بیان نہیں کرسکتے تو یہ کام چھوڑ دیں۔فتوے صادر کرنے میں احتیاط کریں،کسی بھی فتوے سے پہلے سینئر ز سے مشاورت کریں۔ مشاورت کرنا بہتر ہے۔اگر غلطی ہوجائے تو اسے تسلیم کریں کیونکہ غلطی کا اعتراف بھی بڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ہیومین ریسورز (انسانی وسائل)دریافت کیے۔اب علمائے کرام کو اسی سنت کو آگے بڑھانا ہے۔علما اپنے اندر احساس کمتری پیدا نہ ہونے دیں۔آپ کسی سے کم نہیں۔ دنیا بھر میں اسلامک اسکالرز کو اپنی پہچان پیدا کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں کہ آپ کا پیش کیا ہوا مسئلے کا حل،مصنوعی ذہانت کے پیش کردہ حل سے بہتر ہو۔قبل ازیں سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے اپنے خطاب میں کنونشن میں شریک علمائے کرام کواسلامی لیڈرشپ سمٹ میں خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئربھی مدارس کی ترویج پربڑاکام کررہاہے،ہم سب میں دین اسلام اور خدمت خلق کا جذبہ زندہ رہنا چاہیے۔کنونشن میں شریک علمائے کرام کو سوچنا ہوگا کہ جدیددور میں کفر کی یلغارکا توڑکیسے کیاجائے۔ دارالعلوم میمن کا پلیٹ فارم یہ خدمت موثر طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔مدارس کے طالب علم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ خود دعوت اسلامی سے منسلک رہے ہیں۔ جو دنیا بھر میں دین کے فروغ اور مسلمانوں کی فلاح کا کام کررہی ہے۔سیلانی کے سی ای او مدنی رضا بشیر فاروق نے سیلانی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی کہا کہ سیلانی کی جانب سے روزانہ چار لاکھ افرادکی ملک بھرمیں خدمت کی جاتی ہے۔کنونشن کے دوسرے روز اتوار 10 نومبر کو صبح 9بجے علامہ ڈاکٹر ر ضوان احمد نقشبندی اور 2 بجے دن تعلیمی نظام اور عصری تقاضوں کے موضوع پر افضل چامڑیہ خطاب کریں گے۔کنونشن کے آخری روز پیر 11 نومبر کو ساڑھے 11 بجے دن مولانا فضل الرحمن بندیالوی اختتامی خطاب کریں گے۔کنونشن نماز ظہر سے قبل اختتام پذیر گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.