خیبرپختونخوا حکومت نے 55 ارب روپے مالیت کے دو سولر منصوبوں پر عملدرآمد کا آغازکردیا
ہفتہ 9 نومبر 2024 22:52
(جاری ہے)
مفاہمت کی یادداشتوں کے مطابق ، صوبے کی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں بشمول اسپتالوں ، یونیورسٹیوں ، کالجوں، سکولوں ، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز، اسٹریٹ لائٹس اور دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔
سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے مجموعی منصوبے کا تخمینہ لاگت 20 ارب روپے ہے۔ ابتدائی طور پر 13 ہزار سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی سولرائزیشن کا تخمینہ لاگت 15 ارب روپے ہے۔اس کے علاؤہ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ تیس ہزار گھروں کو سولریونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا تخمینہ لاگت تقریباً35 ارب روپے ہے۔ ایک لاکھ بندوبستی اضلاع جبکہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ دیگر 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ایک طرف شہریوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی تو دوسری جانب صوبے کے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ شعبہ توانائی میں صوبے کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانے کی استعداد موجود ہے جس سے حکومت بھرپور استفادہ کر نے کے لیے ایک جامع پالیسی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سولریونٹس کی فراہمی سے شہریوں پر بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ بغیر لوڈ شیڈنگ بجلی کی فراہمی بھی یقینی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، سولر سسٹم فراہمی میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں لوڈ شیڈنگ اور لاسز زیادہ ہیں۔ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی کے بلوں کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔رواں سال کے بجٹ کو گرین بجٹ کا نام دیا ہے، زیادہ سے زیادہ سولرائزیشن کریں گے۔سولرائزیشن اسکیم نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس پر عملدرآمد سے نیشنل گرڈ پر بجلی کا بوجھ کم ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: لڑکیوں پر طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت
-
ٹی بی کی تشخیص کے نئے انتہائی مؤثر ٹیسٹ کی منظوری
-
دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ
-
پی پی 139 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے اپنی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ میدان مار لیا
-
عمران خان کو پھنسانے اور سیاسی قبرکھودنے کیلئے جو پلان تھا واضح ہوگیا
-
عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے
-
گوتیرش کا شام میں خونریزی بند کرنے اور مذاکرات پر زور
-
بطور اپوزیشن عمران خان کو کہنے کا حق نہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا
-
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے پاکستان کو فی گھنٹہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا انکشاف
-
ڈالرز ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے
-
شامی باغی حما میں داخل ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.