انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پراپرٹی ڈیلر کے اغوا کیس میں ملوث ملزمان کو بری کردیا

بدھ 13 نومبر 2024 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2024ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پراپرٹی ڈیلر کے اغوا کیس کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزمان آغا منصور اور محمد طارق کیخلاف جرم ثابت نہ کرسکا۔ عدالت نے ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

پولیس کے مطابق مئی 2018 میں ملزموں نے پراپرٹی ڈیلر عبدالطیف کو اغوا کیا تھا۔ عبد الطیف کو ڈیفنس میں اس کے دفتر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے بیٹے ارحم یوسف نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمان آغا منصور اور محمد طارق دعا منگی اور بسمہ کے اغوا کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔