چیمپئنز ٹرافی پر فیصلہ حکومتوں کے ہاتھ میں ، پی سی بی اور بی سی سی آئی کچھ نہیں کرسکتے، نجم سیٹھی

بدھ 13 نومبر 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2024ء) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی حکومت اجازت دے تو انڈین ٹیم فوری آئے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے، چیمپئنزٹرافی کا معاملہ حکومتوں کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ پاک بھارت مقابلے چاہتے ہیں، پاکستان کئی بارکرکٹ کھیلنے بھارت جاچکا ہے ، آئی سی سی کلیئر ہے اگر ایک ملک ایونٹ نہیں کرا سکتا تو اسے شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کامسئلہ نہیں،مسئلہ بھارت حکومت کاہے، اس وقت میں نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیاتھا، سری لنکا چاہتا تھاکہ ایونٹ پاکستان سے ہٹا کر وہاں منتقل کیا جائے، ماضی میں ای سی سی نے کہا تھا اگربھارت پاکستان نہیں آتا توسری لنکا کو شامل کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2015ء میں بھی بھارت نے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا پھر بعد میں مکر گیا۔