چھوٹے چھوٹے سکول کے بچے صبح سویرے اغوا ہو رہے ہیں،حکومت ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، سید عبدالقیوم آغا

جمعہ 15 نومبر 2024 19:40

) کوئٹہ (آن لائن)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا، بلوچستان پراپرٹی اینڈ بلڈرز کے صدر میر حمزہ خلجی، صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد علیزئی، چئیرمین حاجی باقی کاکڑ، موبائل فون ڈیلر ایسوسی ایشن صدر شاہجہان کاکڑ، سیف الدین نثار، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاشف حیدری و دیگر نے اپنے ایک بیان میں ممتاز تاجر حاجی ملنگ صراف کے معصوم بھتیجے مصور کاکڑ کے اغوا ہونے کے واقع پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر نا پرسان میں اب ایسے واقعات بھی رونما ہونے شروع ہو گئے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے، ہمارے چھوٹے چھوٹے سکول کے بچے صبح سویرے اغوا ہو رہے ہے اور حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور سب کچھ ٹیھک ٹاک کا راگ آلاپ رہی ہے صوبائی حکومت سے لیکر تھانہ کورٹ کچیری سب کے سب لاجواب اور بے اختیار ہو کر رے گئی ہے کوئی کچھ بھی نہیں کر پارہا ہم کہاں جائے کس کے سامنے اپنی فریاد رکھے تاجر رہنماوں نے کہا کہ ہمارے بچے کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے ورنہ ایک دو دن میں ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا خلاف شٹر ڈان ہڑتال کرینگے۔