محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب کر دیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جمعہ کو محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں نصب تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ خالد شیر دل شہید کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24ویں کامن سے تھا۔ خالد شیر دل شہید ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ خالد شیر دل 2020 میں فضائی حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ تقریب کے شرکا نے خالد شیر دل کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری پراسکیوشن احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سیکرٹری آئی اینڈ سی رفاقت نسوانہ، چیئرپرسن سی ایم انسپکشن ٹیم سمیرا صمد، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی موجود تھے۔