لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے علامہ خادم رضوی کے عرس کی تقریبات کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

منگل 19 نومبر 2024 10:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) علامہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں چوک یتیم خانہ،بند روڈ،ملتان روڈ کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمبولینس کیلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر ٹریفک انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں، 2 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز اور 195 وارڈنز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سمن آباد چوک جانب یتم خانہ چوک، شاہ فرید چوک جانب سبزہ زار چوک مکمل ڈائیورشن ہے، سٹی اڈہ؍رہبر اڈہ،ڈائیورشن رحیم سٹور،بجلی گھر چوک جانب یتیم خانہ ڈائیورشن ہے، نواں کوٹ کٹ،شیل کٹ جانب یتیم خانہ،کھاڑک نالہ چوک،دبئی چوک، چوبرجی چوک، گندا نالہ سمن آباد ٹریفک کی ڈائیورشن ہے، شاہدرہ چوک،سگیاں آر او،بابوصابو چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے ہیوی ٹریفک کی ڈائیورشن ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عرس تقریبات کے شرکا سٹیٹ بنک خالی پلاٹ نزد یتیم خانہ میٹر و اسٹیشن، پارکنگ گیٹ سٹیڈیم سبزہ زار میں گاڑی و موٹر سائیکل پارک کرسکتے ہیں، شہری راہنمائی و مدد کیلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن نمبر 15 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔