ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے اشتراک سے نواب شاہ میں بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 20 نومبر 2024 17:09

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2024ء ) بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے نواںب شاہ کے ایچ ایم خوجہ آڈیٹوریم میں ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اکرم خاصخیلی نے کہا کہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ پاکستان میں لاکھوں بچے بنیادی تعلیم صحت ۔

خوراک کے مسائل سے دوچار ہیں جس پر حکومت کو موٹر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے عفریت کا شکار طبقہ اپنے بچوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے سے معذور ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں جنہیں تعلیم فراہم کرکےا یک مہذب شہری بنانے کی ضرورت ہے اس موقعہ پرریجنل  اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن امام بخش آریسر نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ  بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو اور ان کی تعلیمو تربیت پر مکمل توجہ برقرار رہے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر  ریاض احمد شر نے کہا کہ ہمیں بچوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کیخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور آج کے دن کی مناسبت سے بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

۔قبل ازیں ھوا اسٹار ماڈل ہائی اسکول کی طالںبہ یشفا ندیم ۔سکینہ ۔فضہ ۔پارس حمزہ علی ۔اسداللہ نے اپنی تقریریں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرکے ان کی اخلاقی تربیت اور ان کی گراں قدر صلاحیتوں کو پروان  چڑھانے کیلیے حکومتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم صحت اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلیے اب ان معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے جن پر حکومت پاکستان نے دستخط اور توٹیق کی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسعود احمد سہتو نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلیے انہیں ایسے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے جہاں۔

انہیں اپنے حقوق جاننے کا موقعہ ملے ہاری ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک منفرد تقریب منعقد کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسداللہ ڈاہری نے کہا کہ بچوں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کیلیے پیش قدمی کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کی جانب سے بچوں کی صحت و زندگی کو محفوظ بنانے کیلیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس موقعہ پر زونل انچارج نادرا۔

رفیق احمد بلر ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میرحسن بروہی۔۔اسسٹنٹ رجسٹرار پرئیوٹ اسکولز طالب حسین رند ۔حاکم علی چانڈیو ۔ پاکستان سوئیٹ  ہوم انچارج شہزادو جسکانی ۔صحافی اسماعیل ڈومکیی ۔۔ذوالفقار خاصخیلی ۔سگا کے جنرل سیکریٹری لال چند لوہانی۔۔پرنسپل بی ڈی ایس میڈم طاہرہ انصاری ۔صائقہ اصغر ۔ ماہر تعلیم لیاقت علی بروہی۔  میہاں خان زرداری۔ یاسین خاصخیلی  فدا حسین مکرانی ۔۔شہزادعلی خاصخیلی ۔معشوق علی اور دیگر نے خطاب کیا ۔قبل ازیں طلباء و طالبات نے بھی تقاریر کرتے ہوئے بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی ۔جبکہ بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز بھی پیش کیے ۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں