پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 نومبر 2024 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی۔پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرے گا، یونٹ کے ذریعے ہر رکن کے قافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکھٹا کرے گی جبکہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنمائوں کے فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کرلیا۔پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ زاکٹھا کرنے کی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے، صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لیے ویب سائٹ تشکیل دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائے گا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔